دریائے راوی کا پانی لاہور کی آبادیوں میں بھی داخل ہو گیا ، سیلاب کے پیش نظر متعدد بستیاں خالی کروا لی گئیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل راوی میں فرخ آباد ، تحصیل رائیونڈ میں تھیم پارک ،نانو ڈوگر میں بستیاں زیر آب آ گئیں جس کے بعد جیا موسی ،سعید پارک ،فرخ آباد ،کروول گاؤں سمیت دیگر علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
ریلیف آپریشن میں ضروری اقدامات کئے جائیں ، وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ
اس کے علاوہ تحصیل رائیونڈ میں چوہنگ، تھیم پارک، مانگا منڈی ، موہلنوال اورشاہ پور کے علاقوں سے لوگوں کو منتقل کیا گیا ، اب تک ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گلشن راوی ، ملتان روڈ ، بند روڈ ، سند اور شاہ پور کا نجراں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں سول ڈیفنس ، طبی اور دیگر عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔