لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔
لاہورمیں 19.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلبرگ میں 36، سمن آباد 35 اور اقبال ٹاؤن میں 34 ملی میٹربارش ہوئی۔
اس کے علاوہ میانوالی، اوکاڑہ، تاندلیانوالہ، رینالہ خورد اور فیروزوالا میں بھی بارش ہوئی ، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے کئی مقامات پر بجلی کے تعطل میں خلل پیدا ہوا۔
پنجاب میں بارشوں اور دریاؤں میں پانی بڑھنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش کا اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، ہری پور، پشاور، مردان، میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔