لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 279 ریکارڈ کیا گیا، دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نئی دہلی دوسرے نمبرپر ہے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 270 ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے، لاہور aqi lahore کے علاقے ساندہ روڈ کا ائیر کوالٹی انڈیکس 767، ٹاؤن شپ کے علاقے کا 758 اور ماڈل ٹاؤن کا 574 ریکارڈ کیا گیا۔
صبح کے اوقات میں ملتان میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 485، فیصل آباد میں 622 اور بہاولپور میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ کی گئی۔
مختلف علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات اور طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔
