لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں، مریم نوازجواب دیں، حافظ نعیم الرحمان

لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں، مریم نوازجواب دیں، حافظ نعیم الرحمان


فیصل آباد، جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگرایک طبقہ ہمیں ہمارے حقوق نہیں دے رہا تو ہمیں آواز اٹھانا ہوگی۔

نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کہا کہ آئین پاکستان معیاری تعلیم کی ضمانت دیتا ہے، مگرآج بھی دو کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جن میں سے ایک کروڑ صرف پنجاب میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کیلئے الگ اورامیروں کے لئے الگ تعلیم کا نظام ناانصافی ہے، تعلیم سب کے لیے یکساں ہونی چاہئے، ایک زبان اورایک معیار کی بنیاد پرمفت تعلیم فراہم کی جائے۔

حافظ نعیم نے مریم نوازپرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو شوٹ اوراشتہارات کافی ہو چکے اب حقیقی اقدامات کی ضرورت ہےانہوں نے سوال اٹھایا کہ چالیس سال سے اقتدار میں رہنے والی جماعت نے تعلیم کے شعبے میں کیا دیا؟

انہوں نے کہا کہ اگرالخدمت فاؤنڈیشن تعلیمی منصوبے چلا سکتی ہے توریاست کیوں نہیں؟ “پڑھا لکھا پنجاب” نعرے تک محدود ہے، عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو سال میں آئی ٹی کے شعبے سے تین سے چاربلین ڈالرزکا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا بغیر این او سی کے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے، حافظ حمداللہ

انہوں نے نوجوانوں کو 21، 22 اور 23 نومبرکومینارِ پاکستان لاہورمیں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ، ہاکی اور فٹ بال سمیت تمام کھیلوں کوآگے بڑھانا ہوگا تاکہ ملک کے نوجوان دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top