اسلام آباد، قومی اسمبلی نے ملک میں کاروباری سہولتوں کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ’’آسان کاروبار بل 2025‘‘ کی منظوری دے دی۔
بل وفاقی وزیرخزانہ وتجارت قیصراحمد شیخ نے ایوان میں پیش کیا، جس پربحث کے دوران مختلف اراکین نے تجاویز دیں۔
بل پرغور کے دوران رکن قومی اسمبلی سید نوید قمرنے اہم ترامیم پیش کیں جنہیں ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔
ان ترامیم میں کاروباری رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید سہل بنانے، سرمایہ کاروں کیلئے قانونی رکاوٹوں میں کمی اور چھوٹے ودرمیانے درجے کے کاروباروں کو خصوصی سہولتیں دینے جیسے نکات شامل ہیں۔
وفاقی وزیرقیصراحمد شیخ نے کہا کہ یہ بل پاکستان کے معاشی ڈھانچے میں ایک بڑی اصلاح ثابت ہوگا اورعالمی سطح پرکاروبار کیلئے درجہ بندی (Ease of Doing Business Index) بہتربنانے میں مددگارثابت ہوگا۔
پنجاب میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں 3 روز کی توسیع
انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنے اورسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔