فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان


فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں اوول آفس اور ظہرانے پر ملاقات ہوئی۔

امریکہ کی طرف سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور سٹیو ویٹکوف، خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ بھی موجود تھے، فیلڈ ما رشل عاصم منیر کے ساتھ نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ملاقات میں موجود تھے۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان اور پاکستان کی عوام کی جانب سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی میں مثبت اور نتیجہ خیز کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل نے صدر ٹرمپ کی اقوام عالم کو در پیش متعدد چیلنجز کو سمجھنے اور اُن سے نبرد آزما ہونے کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، صدر ٹرمپ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مد میں جاری تعاون اور خطے میں پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر پسند ہیں، ملاقات ایک اعزاز، جنگ نہ کرنے کا شکریہ، ٹرمپ

ذرائع کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد پر قائم مثبت تجارت کے معاہدہ کا اظہار کیا۔

امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون، مائنز اور منرلز، آرٹیفیشیل انٹیلیجینس، انرجی سیکٹر، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بارے میں بھی اتفاق ہوا، ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل کی ایران اسرائیل تنازعہ پرتفصیل سے گفتگو ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے فیلڈ ما رشل سید عاصم منیر کی قائدانہ اور فیصلہ کن صلاحیتوں کو سراہا، ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ ایک گھنٹہ دورانیہ کی میٹنگ دو گھنٹے تک جاری رہی، اس موقع پر وزیر داخلہ بھی وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top