دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کی محفوظ اور فوری واپسی کے لیے سرگرم ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو اسرائیلی قابض افواج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، پاکستانی شہریوں کی واپسی کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں سے قریبی رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست میں محفوظ اور صحت مند ہیں ، حکومت پاکستان دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
فلوٹیلا کے مزید 137 کارکن بیدخل ، انسانیت سوز سلوک کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی معلومات ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع سے حاصل کی گئیں، مقامی قانونی ضوابط کے مطابق مشتاق احمد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت سے ڈیپورٹیشن آرڈر جاری ہوتے ہی واپسی کا عمل فوری طور پر شروع ہو گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ پہلے بھی کئی پاکستانیوں کی محفوظ واپسی یقینی بنا چکی ہے۔
اسرائیل نے غزہ پر بمباری عارضی طور پر روک دی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
واضح رہے اسرائیل نے غزہ امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا پر قبضہ کرکے پانچ سو کے قریب کارکنوں میں حراست میں لیا تھا جن میں سے 137 کو گزشتہ روز بیدخل کر دیا گیا تھا ، بیدخل کئے جانے والوں میں ترکیے کے 36 شہری شامل تھے۔