فری اینڈ فیئر الیکشن

فری اینڈ فیئر الیکشن


فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے شفاف اور جامع سیاسی مکالمے پر زور دیا ہے ۔

فافن نے مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق اپنی رپورٹ میں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی اصلاحات متعارف کرانے کے حکومتی عزم کی حمایت کی ہے۔

فافن نے کہا کہ ملک بھر میں قانون سازی، انتخابی اور گورننس کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اصلاحات کی ضرورت ہے۔

الیکشن ٹربیونلز میں 46 فیصد درخواست گزار پی ٹی آئی کے ہیں، فافن رپورٹ

فافن کی رپورٹ میں اصلاحات کے لیے جامع نقطہ نظر کی اہمیت  اور وسیع تر سیاسی اتفاق رائے پر زور دیا گیا ہے، فافن کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام آئینی کمزوریوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

فافن کے مطابق ان اصلاحات کا فوکس عوامی مفادات کے تحفظ اور بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پارلیمانی اختیار کو بڑھانے پر ہونی چاہیے۔

ضمنی الیکشن: ووٹر ٹرن آؤٹ 8 فروری کے انتخابات سے کم تھا، فافن

فافن نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پارلیمانی بالادستی کے حصول کے لیے مذاکرات کریں ورنہ ایک اور سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top