عمران خان

عمران خان


انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 4  مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی  کے خلاف 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری لگوانے کا حکم ، فرد جرم موخر

عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں، بار بار دلائل سے وقت ضائع ہو گا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہئے۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ،عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانتیں منظور کیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top