وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا میری حکومت نہیں گرا سکتے ، علی امین گنڈا پور
اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر، عوام کا مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل بنانے اور حکومتی نمائندہ وفد کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اے پی سی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سوات واقعے میں غفلت کا مظاہرہ کیا، فیصل کریم کنڈی
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفد تمام علاقوں کا دورہ کر کے عوامی مشاورت کے سلسلے کو مزید تیز کرے گا۔ ضم اضلاع کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نتیجہ خیز اقدامات، باہمی مشاورت اور متفقہ فیصلوں کے ذریعے ہی دائمی امن قائم ہو سکتا ہے۔