عدالت کا بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم

عدالت کا بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے۔ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے ہم نے راضی کیا ہے۔ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بڑی سود مند ثابت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ برف پگھلی ہے یا نہیں، کچھ کہہ نہیں سکتا۔ یہ ملک سب کا سانجھا ہے اور مذاکرات ہی حل کا واحد راستہ ہے۔ اس ملک سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top