عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر برقرار رہی۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 3 ہزار 865 ڈالر پر مستحکم ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی تھیں۔ پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ ، 7 ہزار 778 روپے ہو گئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 2144 روپے کی کمی سے 3 لاکھ ، 49 ہزار 603 روپے پر آ گئے تھے۔