صوبائی وزیرکھیل کاانٹرن شپ کی رقم 60 ہزارکرنے کا اعلان

صوبائی وزیرکھیل کاانٹرن شپ کی رقم 60 ہزارکرنے کا اعلان


چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا انٹرن شپ کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان کیا تقریب میں انٹرن شپ حاصل کرنیوالے نوجوانوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خواہاں ہیں کہ نوجوان نسل کو ہر میدان میں بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔

چیمپئنز ٹرافی فائنل کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان

پنجاب کی 65 فیصدسے زائد آبادی نوجواںوں پر مشتمل ہے۔نوجوانوں کو آگے لاکر ہی ترقی کی میدان میں آگے بڑھا جا سکتا ہے،فیصل ایوب کھوکھر نے کہاپہلے فیز میں چھ ہزار نوجوانوں کو وظیفہ دیا جا رہا ہے۔

اگلے فیز میں تعداد 6ہزار سے بڑھاکر 10 ہزار تک لائیں گےچھ ماہ کی انٹرن شپ کو ایک سال پر لارہے ہیں اگلے فیز میں وظیفہ کو60ہزار تک بڑھا رہے ہیں۔

نوجوانوں کیلئے سنہری موقع ہے کہ اپنے تجربے کو نکھاریں، انٹرن شپ کے چھ ماہ بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top