پشاور، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت فوری وضاحت دے اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ اس واقعے پر آئی جی خیبرپختونخوا کو اسمبلی بلا کر وضاحت طلب کرنی چاہیے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں۔
واضح رہے کہ پشاور میں آفیسرز میس کے قریب پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے مقدمے کے مطابق صنم جاوید کو مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور پانچ نامعلوم افراد زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ فرازمغل کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیئے،ایف آئی آرایڈووکیٹ حرا بابرکی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا ایل ڈی اے کو بیوٹی پارلرز پر ٹیکس لگانے سے روک دیا
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس کے بعد پشاور پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔