صدر ایف پی سی سی آئی کا کل ہڑتال نہ کرنے کا اعلان

صدر ایف پی سی سی آئی کا کل ہڑتال نہ کرنے کا اعلان


فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) نے کل ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بزنس کمیونٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کے چیمبرز ہمارے ساتھ ہیں، فیڈریشن کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہیں کرنا چاہتی، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ فنانس ایکٹ کی مختلف ترامیم پر ہمارے تحفظات تھے، حکومت نے فنانس ایکٹ کے آرٹیکل 37 اے پر نظر ثانی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر چار رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے اور فنانس ایکٹ کے آرٹیکل 40 بی پر بھی نظر ثانی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ان تجاویز کی حتمی منظوری دیں گے، لہٰذا پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان نہیں ہوگا، البتہ ہوسکتا ہے شاید ایک دو جگہوں پر ہڑتال ہو۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top