شیر افضل مروت کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید

شیر افضل مروت کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید


لاہور: شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے 13 سال تک پی ٹی آئی کو عمران خان کے نام پر ووٹ دیا۔ لیکن اب اگر صوبائی حکومت نے ڈیلیور نہیں کیا تو ان کی جگہ کوئی اور لے لے گا۔

شیر افضل مروت نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔ اور اگر اب بھی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عوام کا کوئی سہولت نہ دی تو یہ پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں آخری دور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی غلط کام پر اپنی پارٹی کا ساتھ نہیں دیا۔ اور ساری زندگی اپنی وکالت میں سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ ہی کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ختم کر دی

شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان کے دور میں 2  منصوبے مکمل ہوئے جو حقیقت میں بنے ہی نہیں۔ اسکروٹنی میں انکشاف ہوا کہ ایک اسکول کی بلڈنگ ساؤتھ کوریا میں بنی اور ایک اسپتال افغانستان میں بنا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top