وزیراعظم شہباز شریف نے اسمگلنگ کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کو کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں اسمگلنگ کی روک تھام اور اب تک کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
قوم کو جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، وزیر اعظم
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسمگلرز، ان کے سہولت کاروں اور ٹرانسپورٹرز کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں، اسمگلنگ میں ملوث افراد کو پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا، متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے، ایف بی آر، وزارت داخلہ اور دیگر ادارے آپس میں تعاون مزید بہتر کریں۔
وزیر اعظم کا پسماندہ علاقوں میں میرٹ پر10لاکھ اسمارٹ فونز دینے کا اعلان
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پیش کی جائے۔