شاہد خاقان عباسی کے آئی پی پیز سے متعلق اہم انکشافات

شاہد خاقان عباسی کے آئی پی پیز سے متعلق اہم انکشافات


سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پنجاب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا ہےجو کہ اچھی بات ہےلیکن یہ وفاق کرے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’نیوز لائن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج ہرطبقےکوریلیف دینےکی ضرورت ہے،بجلی کابل انسانی حقوق کامسئلہ بن گیاہے،لوگوں کےپاس کھانےکےپیسےنہیں توبجلی کےبل کہاں سےدیں۔

سکھر میں77 سالہ تاریخ کی تیز ترین برسات ریکارڈکی گئی،میئر

آئی پی پیزکوختم کرناآسان نہیں،انوسٹرکوچورکہیں گےتوکوئی بھی سرمایہ کاری نہیں کرےگا،آئی پی پیزکیلئےحکومت دعوت دیتی ہے،سرمایہ کارخودسےتونہیں آتے،ٹیرف کاتعین بھی حکومت کرتی ہے۔

18روپےسےکم ٹیرف پرکوئی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےتیارنہیں ہوتا،وزیراعظم پورےملک کیلئےریلیف کااعلان کرتےتوبہترہوتا،حکومت اپنےاخراجات کم کرکےریلیف دےسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے بنے ہوئے ہیں،کرپشن کرنے والوں کو کیوں نہیں پکڑتے،اس حکومت کا ایک ایک دن ملک پر بھاری ہے،ن لیگ 1990 اور پیپلز پارٹی 1988 سے حکومت میں آرہی ہے،یہ آج حکومت میں اکٹھے ہیں ،کیاان کوپتہ نہیں کیا کرنا ہے؟

اداکارہ نمرہ خان کے اغوا معاملے کا ڈراپ سین

کیا یہ اب سیکھیں گے کہ اب ہم نے کیا کرنا ہے؟لوگ کہہ رہے ہیں کہ ٹارگٹس پورے نہیں ہو رہے،ایک شخص کے جانے سے کچھ نہیں ہوگا، آپ کو مکمل نظام بدلنا ہوگا،حکومت کا کام ہے کہ جو ٹیکس انہوں نے لگائے ہیں وہ جمع کرے۔

اگر آپ ٹیکس جمع نہیں کرسکتے تو یہ ٹیکس ختم ہی کر دیں،آپ40فیصد تک تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کاٹ رہے ہیں،آپ کو ہر پاکستانی سے جویہاں پر آمدن حاصل کرتا ہے اس سے ٹیکس وصول کرنا ہے۔

ہم ٹیکس جمع نہیں کررہے، ملک قرضوں سے کیسے چلے گا؟آپ کے پاس کوئی اور حل نہیں ،سب کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مائنس ون فارمولے ہم نے بہت دیکھے ہیں،کوئی یہاں اقتدار میں اپنا حصہ نہیں دینا چاہتا،پچھلے 10سال میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے،یہ حکومت کب تک چلے گی میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

پنجاب حکومت نے منکی پاکس کے حوالے سےکمیٹی تشکیل دے دی

کام اگر کرتے ہو تو 100سال رہے،کام نہیں کریں گےتو ہردن بھاری ہے،اس ملک میں ہر آدمی احتساب کرنا چاہتا ہے جو اقتدار میں رہے ،اگر کوئی شخص مارشل لا لگانے کی بات کرتے ہیں تو اس کیخلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

میں ہر ایکسٹینشن کے خلاف ہوں،باجوہ کی ایکسٹینشن کے حوالے سے حقائق باجوہ اور نوازشریف جانتے ہیں، نواز شریف اورباجوہ جانتے ہیں کہ باجوہ کو ایکسٹینشن کس نے دی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top