سینئر رہنما سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

سینئر رہنما سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی


پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سرکاری سیکیورٹی واپس لیے جانے سے متعلق ٹوئٹ کیا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ان کی اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ اب اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور جو بھی ان کے راستے میں آئے گا اس کا مقابلہ کریں گے۔ اب وہ نجی سکیورٹی کے ساتھ زیادہ محفوظ انداز میں سفر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سول ایوی ایشن کو بہترین سیکیورٹی پر عالمی ایوارڈ مل گیا

ایمل ولی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بھی ان کے تمام سیکیورٹی اہلکار واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ناقابلِ فہم اور ایک مذاق کے مترادف ہے۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top