سیلابی صورتحال، لاہور بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات ملتوی کردیئے

سیلابی صورتحال، لاہور بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات ملتوی کردیئے


لاہور، پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے ضمنی سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کی مشاورت سے کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو درپیش مشکلات سے بچایا جا سکے۔

پشاور بورڈ نے انٹر کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہوربورڈ کے ترجمان کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات کا آغاز 10 ستمبرسے ہونا تھا تاہم موجودہ ہنگامی حالات کے باعث یہ ممکن نہ ہوسکا۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے کئی تعلیمی ادارے، امتحانی مراکزاورراستے متاثرہوئے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی شرکت میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی تھی۔

چین کے ذہین طوطے نے رنگ پہچاننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

ترجمان نے مزید بتایا کہ میٹرک کے ضمنی امتحانات اب ممکنہ طورپر29 ستمبرسے شروع کئے جا سکتے ہیں تاہم نئی حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

طلبہ اوروالدین کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ بورڈ کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرنظررکھیں تاکہ امتحانات سے متعلق کسی بھی نئی اطلاع سے بروقت آگاہی حاصل ہو سکے۔

تعلیمی ماہرین نے اس فیصلے کوطلبہ کے حق میں قراردیا ہے اورکہا ہے کہ غیریقینی حالات میں امتحانات کا انعقاد نہ کرنا درست اقدام ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top