سیلاب ٹیکس، حکومت کا عوام کی جیبوں سے پیسہ نکلوانے کا فیصلہ

سیلاب ٹیکس، حکومت کا عوام کی جیبوں سے پیسہ نکلوانے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے سیلاب لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کو مجوزہ ٹیکس منظوری کے لیے بھجوا دیا گیا۔ جسے منظوری کے بعد فوری طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیلاب لیوی کے تحت درآمدی لگژری آئٹمز پر اضافی چارجز عائد کیے جائیں گے۔ جن میں گاڑیاں، برقی آلات، سگریٹ کے پیکٹس اور دیگر غیرضروری مہنگی اشیا شامل ہیں۔

سگریٹ کے فی پیکٹ 50 روپے کا اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

حکام کے مطابق نئے ٹیکس سے 50 ارب روپے سے زائد کی رقم حاصل ہونے کی توقع ہے۔ جو سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر، زراعت اور رہائشی مکانات کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

یہ اقدام حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف پروگرام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد سیلاب کے دوران گھر، روزگار اور زمینوں سے محروم خاندانوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلاب لیوی کو عارضی طور پر نافذ کیا جائے گا۔ تاکہ ضروری فنڈز حاصل کیے جا سکیں۔ اور بنیادی ضروریات کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے بھی نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: افغان سمیت غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم

صدر مملکت کی منظوری کے بعد یہ ٹیکس سرکاری نوٹیفکیشن کے فوراً بعد نافذ العمل ہو جائے گا۔ جو کہ قومی بحالی اور خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top