سیاحتی علاقوں میں دریا کناروں پر تجاوزات، غیر قانونی ہوٹلوں کا خاتمہ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

 سیاحتی علاقوں میں دریا کناروں پر تجاوزات، غیر قانونی ہوٹلوں کا خاتمہ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیاحتی علاقوں میں دریا کے کناروں پر تجاوزات اور غیر قانونی طور پر قائم ہوٹلوں کا خاتمہ کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات واقعہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نااہلی ایک بار پھر کھل کر سامنے آچکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی گزشتہ 13 برسوں سے حکمرانی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے سیاحوں تک پہنچنے میں ہیلی کاپٹر سے محض آدھ گھنٹہ درکار تھا۔ حکمرانوں نے عوام کو تنہا، بے یارومددگار اور مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ اور ملک کا حکمران طبقہ وسائل کو ذاتی مال سمجھ کر ڈکار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کا انفرا اسٹرکچر تباہ کر دیا، عطا تارڑ

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاحتی علاقوں میں دریا کے کناروں پر تجاوزات اور غیر قانونی طور پر قائم ہوٹلوں کا خاتمہ کیا جائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top