شہریوں کی سہولت کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے 22 اضلاع میں اب 710 مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
اتھارٹی حکام کے مطابق لاہور شہر میں فری وائی فائی پوائنٹس کی تعداد 230 سے بڑھا کر 430 کر دی گئی ہے جبکہ سروس کو پنجاب کے 11 سے بڑھا کر 22 اضلاع تک فعال کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی کی سروس فراہم کر دی گئی
ان میں لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، حسن ابدال، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 37.22 ملین سے زائد صارفین فری وائی فائی سروس سے مستفید ہو چکے ہیں اور 905 ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال کیا جا چکا ہے۔
جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فری وائی فائی سروس کو نئی ٹیکنالوجی Wi-Fi 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس سے صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئے گی۔