اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت عدالتِ عظمیٰ کی اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر9 بینچ مختلف نوعیت کی آئینی و قانونی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 26 ویں آئینی ترمیم اورسپرٹیکس سے متعلق اہم درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
بینچ نمبر ایک میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔ بینچ نمبر دو میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی، بینچ نمبر تین میں جسٹس منیب اختراور جسٹس نعیم اختر افغان، جبکہ بینچ نمبرچارمیں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گے۔
پانچویں بینچ کی سربراہی جسٹس اطہر من اللہ کریں گے جس میں جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شہزاد احمد بھی شامل ہیں۔ بینچ نمبرچھ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس صلاح الدین پنہور، بینچ نمبرسات میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہوں گے۔
سرکاری افسران کے غیر ملکیوں سے رابطے پر پابندی عائد
آٹھویں بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اورجسٹس گل حسن اورنگزیب جبکہ نویں بینچ میں جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔
آئندہ ہفتہ سپریم کورٹ میں اہم آئینی و مالی مقدمات کی سماعتوں کے لحاظ سے نہایت اہم قراردیا جا رہا ہے۔