سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے نئے چیف جسٹس کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو 3 نام بھجوا دیئے۔
ذرائع کے مطابق بذریعہ رجسٹرار سپریم کورٹ چیف جسٹس سے نام مانگے گئے تھے ، کمیٹی کو جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔
چیف جسٹس کی تقرری ، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔ ئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائے گی۔
واضح رہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے باعث وہ چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں۔