پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کے نرخ میں مسلسل پانچویں دن اضافہ ہوا ہے، سونے کے فی تولہ نرخ 3600 روپے بڑھ گئے ہیں۔
اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
دس گرام سونے کے نرخ میں 3172 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت تین لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کے نرخ 3 ہزار 447 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔