پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے ، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 19 مقدمات درج کئے گئے۔
سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق ایڈوائزری جاری
ترجمان نے مزید بتایا کہ فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 16 ، واٹس ایپ پر 3 اور دیگر پلیٹ فارمز پر 6 واقعات رپورٹ ہوئے۔
پنجاب پولیس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 130 مقدمات درج ہوئے جبکہ 148 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔