کراچی، سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی نے کہا ہے کہ وہ سمندری طوفان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور آئندہ بھی اپنی ایڈوائزریز جاری کرتا رہے گا۔
ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اورعوام کو پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی جاری کردہ ایڈوائزریز کے ذریعے مسلسل آگاہ کرتے رہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندر میں بننے والا طوفان کسی بھی وقت شدت اختیارکرسکتا ہے، اس لیے ماہی گیروں کو محتاط رہنے اورغیرضروری طور پرسمندرمیں جانے سے گریزکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
شہریوں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اورصرف سرکاری بیانات پرانحصار کریں۔
سائیکلون وارننگ سینٹرکے مطابق طوفان کی سمت اورشدت کے حوالے سے مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اورجیسے ہی کوئی نمایاں پیش رفت ہوگی، فوری طورپرعوام کو مطلع کیا جائے گا۔
سوڈان میں دریائے نیل کے کنارے ٹوٹنے سے شدید سیلاب، درجنوں گاؤں ڈوب گئے
حکام نے کہا ہے کہ پیشگی اقدامات اوراحتیاطی تدابیرکے ذریعے ممکنہ نقصانات کوکم سے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ماہرین کے مطابق بروقت اقدامات عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔