سندھ میں بھی بڑے درجے کے سیلاب کا خدشہ

سندھ میں بھی بڑے درجے کے سیلاب کا خدشہ


کراچی: چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بھی بڑے درجے کے سیلاب کا خدشہ موجود ہے۔

سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس کو پانی کے بہاؤ اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ سندھ میں بھی بڑے درجے کے سیلاب کا خدشہ موجود ہے۔

سیلابی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ جبکہ چیف سیکرٹری آفس، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیلابی صورتحال کے باعث متعلقہ اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ جبکہ محکمہ صحت کو ادویات اور ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے تباہی، لاکھوں افراد متاثر، 15 جاں بحق

ڈپٹی کمشنرز کو پاک فوج، ریسکیو اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دریا کے کنارے والے علاقوں کا زمینی دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

آصف حیدر شاہ نے کہا کہ بروقت اقدامات انسانی جانوں اور مال مویشیوں کے نقصانات کو کم کر سکتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top