سندھ حکومت کرپٹ نہیں، چاہتا ہوں اپنے کام سے یاد رکھا جاؤں، مراد علی شاہ

سندھ حکومت کرپٹ نہیں، چاہتا ہوں اپنے کام سے یاد رکھا جاؤں، مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کرپٹ نہیں، چاہتا ہوں اپنے کام سے یاد رکھا جاؤں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی خرابی میں بہت لوگ شامل ہیں۔ کراچی کے بارے میں جو گمان پیدا ہوگیا ہے اس میں حقیقت نہیں ہے۔ کراچی میں اس سال 200 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔

لالی پاپ پر یقین نہیں، صوبائی حکومتوں کا صرف پنجاب میں بجلی سستی کرنے پر ردِعمل

مراد علی شاہ کا کہنا تھا سیلاب زدگان کے لیے گھر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا، ہم سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہے ہیں۔ پانی، ٹرانسپورٹ، کھیلوں کے میدان اور دیگر منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے کی دریافت اور اس کی ڈویلپمنٹ میں اہم رول رہا ہے۔ تھر کول کے پلانٹس کی انرجی کی قیمت 5 روپے فی یونٹ آرہی ہے، تھرکول پلانٹس سے 2640 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top