سندھ حکومت کا خواتین کیلئے بڑا اعلان

سندھ حکومت کا خواتین کیلئے بڑا اعلان


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے خواتین کیلئے فری الیکٹرک پنک اسکوٹی اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنک الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کا مقصد آلودگی کا خاتمہ ہے ، 20 سے 45 سال کی خواتین الیکٹرک پنک اسکوٹی اسکیم کی اہل ہوں گی، اہل خواتین کو 60دن میں ڈرائیونگ لائسنس لینے کیلئے وقت دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کی خواتین کیلئے 20 فیصد کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے، ہمارے پاس شروع میں 10 ہزار درخواستیں آئیں، جن یں سے 150 امیدواروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تھے، باقی امیدواروں نے لرننگ لائسنس کیلئے اپلائی کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کے ایم سی نے سندھ حکومت کے ساھ اشتراک کیا ہے، کے ایم سی خواتین کو اسکوٹی چلانا سکھائے گی ، لائسنس فیس اور حصول میں بھی کے ایم سی مدد بھی کرے گی، اسکیم کے تحت دی جانے والی پنک اسکوٹی بائیکس ناقابل فروخت ہیں۔

شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کے کئی منصوبے جاری ہیں، اس وقت سندھ میں 2 بی آر ٹی پراجیکٹس پر کام جاری ہے، ریڈ لائن منصوبے میں مشکلات کے باوجود کام تیزی سے ہو رہا ہے ، ستمبر میں مزید ای بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں سندھ میں لائی جا رہی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top