سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر بہت خوشی ہوئی ، مولانا فضل الرحمن

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر بہت خوشی ہوئی ، مولانا فضل الرحمن


جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ محبت اور امن کا کوئی نظام ہے تو وہ دین اسلام ہے۔

کراچی میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے فرقہ واریت اور لسانی تعصب کو ختم کیا ہے ، میں نے ہر صوبے کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج فلسطین پر قبضہ کی بات ہو رہی ہے، پاکستان نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے،ہم امن کا پرچار کر رہے ہیں ،  یہی ہمارا منشور ہے، جے یو آئی فلسطینی مسلمانوں کی آواز ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے پر بہت خوشی ہوئی ہے، ماضی میں بھی کہا تھا کہ مسلم دنیا کو ایک ہونا چاہیے، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کوسعودی عرب بلا کر معاہدہ کیا جو خوش آئند ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top