وزارت داخلہ نے اجازت کے بغیر سرکاری افسران کے غیر ملکیوں سے رابطے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اب سیکریٹری داخلہ کی اجازت کے بغیر سرکاری افسران ( government officer ) غیر ملکیوں سے رابطہ نہیں کر سکیں گے، وزارت داخلہ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
بھارت شاید اب افغانستان کے ذریعے بدلہ لینے کی کوشش کررہا،خواجہ آصف
اس کا اطلاق ماتحت تمام سرکاری اداروں پر ہوگا، مراسلے کے مطابق سرکاری یا نجی حیثیت سے غیر ملکی دورے کی دعوت قبول کرنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
غیر ملکیوں، بین الاقوامی نمائندوں اور فارن مشن سے ملاقات کیلئے اجازت لینا لازمی ہو گی، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری افسران وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات پر من و عن عمل کریں۔