زراعت کے ہر شعبے کو تباہ کیا جا رہا ہے، شیخ وقاص اکرم

زراعت کے ہر شعبے کو تباہ کیا جا رہا ہے، شیخ وقاص اکرم


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکٹرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ زراعت کے ہر شعبے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکنامک سروے میں جھوٹ بولا گیا۔ اور مکئی کی پیداوار 18 فیصد کم ہوئی ہے۔ 11 کروڑ پاکستانی غذائی قلت کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے ہر شعبے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ اور اجناس کی کمی پوری کرنے کے لیے حکومت فارن ایکسچینج کہاں سے لائے گی؟ کسان دشمن پالیسی سے کپاس مہنگی اور ناپید ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پاکستان کے پہلے اور مثالی ورچوئل بلڈ بینک کا قیام

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے آج نفع بخش فصلوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا۔ اور کسانوں کو نظر انداز کر کے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ دراصل کسان دشمن بجٹ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اس بجٹ میں کسان پیکج نہیں رکھا گیا۔ اور کسان کو کھاد ٹریکٹر کی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ ملک میں زراعت کی گروتھ کم ہو رہی ہے۔ جو کسان دشمن ہے وہ درحقیقت پاکستان کا دشمن ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اور ملک میں کسانوں کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ گندم کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ اور اس وقت ملک میں زراعت کو چیلنجز کا سامنا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top