اسلامی نظریاتی کونسل نے رقوم کی ٹرانزیکشن (transaction)پرودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قراردے دیا۔
کونسل کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس زیادتی کے مترادف ہے، کونسل نے رائے دی کہ انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے مخصوص ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کیے جا سکتے ہیں۔
پاکستان جلد ہی 7 بڑے شہروں میں 5G متعارف کرائے گا،شزا فاطمہ
مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے۔انسانی دودھ کے حوالے سے قانون سازی میں کونسل کو شامل کیا جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت کر دی،کونسل نے کہا کہ دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سےاتفاق نہیں کرتے۔
دیت کی سونا چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہئیں،بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے ۔
آئی سی سی کا بڑا فیصلہ،امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل
شوگر کے مریضوں کے لیے حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے ۔حلال اجزا والی انسولین کی دستیابی پر خنزیر کے اجزاء پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔