رحیم یار خان کے کچے میں لٹھانی گینگ کیخلاف آپریشن، متعدد ڈاکو زخمی

رحیم یار خان کے کچے میں لٹھانی گینگ کیخلاف آپریشن، متعدد ڈاکو زخمی


لاہور، پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ رحیم یار خان کے کچے کےعلاقے میں لٹھانی گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے جزیرہ نما چکر بوٹ کے نزدیک مخصوص مقامات پرگینگ کیخلاف بھرپورآپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں متعدد ڈاکو زخمی ہوئے جبکہ گینگ کی کئی پناہ گاہیں تباہ کردی گئیں اورانہیں نذرآتش کیا گیا۔

مالی سال 2025-26کیلئے پنجاب کا عوام دوست، تاریخ ساز، ٹیکس فری بجٹ

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن جدید ہتھیاروں اور تکنیکی معاونت کے ذریعے جاری ہے اور کچے کے علاقے سے جرائم کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شہریوں کو بھی محتاط رہنے اورکسی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top