دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان کی چار درجے تنزلی ہو گئی۔
اس تنزلی کے بعد 2025 کیلئے پاکستان دنیا کے 163 ممالک میں 144 ویں نمبر پر آ گیا ہے اور آخری 20 پر امن ترین ممالک میں شامل ہے۔
انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دنیا کے پر امن ممالک کی درجہ بندی کی۔ اس درجہ بندی کے مطابق رواں سال پاکستان چار درجے تنزلی پاکر 163 ممالک میں 144 ویں نمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات 52، سعودی عرب 90، سری لنکا 97 ویں، چین 98، انڈیا 115 ویں،بنگلہ دیش 123 ویں اور امریکا 128 ویں نمبر پر رہا۔
چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہونگے ، وزیراعظم
اس فہرست میں دنیا کے ممالک کی درجہ بندی کیلئے تحفظ، سکیورٹی، تنازعات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا تھا،سنگا پور ایشیا کا پرامن ترین ملک قرار پایا اور وہ گزشتہ سال کے چھٹے نمبر پر برقرار رہا۔
پرتگال 7 ویں، ڈنمارک 8 ویں، سلوانیا 9 ویں اور فن لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا۔ اس فہرست میں روس آخری نمبر 163 پر رہا، اس فہرست میں یوکرین 162، سوڈان161، جمہوریہ کانگو160، یمن 159 اور افغانستان 158 ویں نمبر پر ہے۔
دنیا کے پرامن ترین ممالک میں اسرائیل 155 ویں نمبر کے ساتھ دس بدترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔