وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری نے کارگل جنگ کے دوران وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دوران کارگل جنگ شہید ہونے والے حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لالک جان نے جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالستار بچانی علالت کے باعث انتقال کر گئے
دشمن کے حملے حوالدار لاک جان شہیدکے حوصلے پست نہ کر سکے، لالک جان کی بہادری، شجاعت اور فرض شناسی نسل نو کیلئے قابل تقلید مثال ہے،وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے شہدا اور ان کے اہلخانہ مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہیں، وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا، صدرمملکت آصف زرداری نے شہید کی بہادری، جرات اور قربانی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ قوم کارگل جنگ کے ہیرو کی جرات اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
انہوں نے کہا کہ لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے،شہید کی بہادری اور حب الوطنی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے روشن مثال ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بہادر سپوت لالک جان شہید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ قوم کو اپنے عظیم سپوت لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے،شہید کی قربانی تاریخ میں سنہری الفاظ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔