دریائے جہلم و سندھ میں پانی کی سطح بلند، فلڈ الرٹ جاری

 دریائے جہلم و سندھ میں پانی کی سطح بلند، فلڈ الرٹ جاری


ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ اور دریائے جہلم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس سے سیلابی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے جہلم میں جھنگ کے مقام پر درمیانے درجے کی طغیانی کے بعد فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ 50 سے زائد دیہات کے رہائشیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

دریائے جہلم میں سرگودھا کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح دریائے سندھ کے سکھر بیراج، جناح بیراج اورچشمہ بیراج میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں سے ممکنہ انخلا کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top