خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 31 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں 13 اور 14ستمبر کو لکی مروت اور بنو ں میں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر دوسری کارروائی بنوں میں کی، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 17 خوارج جہنم واصل کئے گئے۔
پاکستان کی اسرائیلی اقدامات پر نظر رکھنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فورسز پرعزم ہیں۔