پشاور: خیبر پختونخوا کا بجٹ 26-2025 کا حجم 2 ہزار ارب سے زائد ہو گا۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد اضافہ اور 500 تک نئی اسکیمیں شامل ہوں گی۔ جبکہ اگلے مالی سال کے دوران 20 سے 22 فیصد تک نئی اسکیمیں شامل ہوں گی۔
صوبائی بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا دورانیہ 3 سال سے کم ہو گا۔ اور اگلے مالی سال کے بجٹ کے فنانس بل میں ٹوبیکو ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری کے ٹیکسوں میں اضافہ
ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کے اراضی کے انتقالات کی فیس 2 سے کم کر کے ایک فیصد پر لانے کی تجویز ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق صوبائی بجٹ 13 جون کو کابینہ سے منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔