خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق لکی مروت میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ بچے کا تعلق یونین کونسل سلیمان خیل سے ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کا ذمہ دار قرار دے دیا
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے اعلامیے کے مطابق پختونخوا میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 12 جبکہ ملک بھر میں تعداد 19 ہو گئی۔
نینشل ای او سی کا کہنا ہے کہ جنوبی خیبر پختونخوا میں صورتحال تشویشناک ہے، چیف سیکرٹری کی قیادت میں انسدادِ پولیو کا خصوصی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔