خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے فنڈز ریلیف اور معاوضے کی مد میں جاری کر دیئے، سیلاب متاثرین کیلئے اب تک 6 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کر چکے ہیں۔
دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے تباہی، ہزاروں افراد متاثر
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رقم کا اجراء 10 دن کی محدود مدت میں ہوا ہے، آنے والے دنوں میں وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری سے مزید فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے بونیر سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔