خاران میں مسلح افراد کا جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، ریکارڈ کو آگ لگا دی

خاران میں مسلح افراد کا جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، ریکارڈ کو آگ لگا دی


بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ کر دیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے قلات جوڈیشل کمپلیکس میں گھس کر ریکارڈ روم کو آگ لگا دی، جس کے باعث کئی اہم فائلیں اور قانونی دستاویزات جل کر راکھ بن گئیں۔

واقعے کے دوران سیکیورٹی فورسز اورحملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پاکستان نے نایاب اور قیمتی معدنیات کے پہلی کھیپ امریکہ روانہ کر دی

حکام کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی نے اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top