حکومت کی معاشی کوششوں سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں، وزیراعظم – ہم نیوز

حکومت کی معاشی کوششوں سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں، وزیراعظم – ہم نیوز


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں اور معاشی ٹیم کی محنت کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے، برآمدات اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حالیہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ملک میں کاروبار کرنے کیلئے ماحول میں بہتری آئی ہے، پاکستان کے بارے میں عالمی سوچ منفی 10 فیصد سے نکل کر 31 فیصد مثبت پر آگئی ہے، مینو فیکچرنگ سیکٹر کی گروتھ 2 فیصد سے 6 فیصد پر آگئی ہے، یہ نتائج عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔

وزیراعظم  شہباز شریف کو وزیراعلی خیبر پختونخوا کا خط، گرفتارشہریوں کو رہا کرنےکا مطالبہ

وزیراعظم نے کہا کہ یہ رپورٹ اس امر کی عکاس ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزاء اور قابل اعتماد منزل ہے، برآمدات اور ریکارڈ ترسیلات زر کی بدولت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں اور معاشی ٹیم کی محنت کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں، سروسز سیکٹر کی گروتھ 7 سے بڑھ کر 30 فیصد ہوگئی، سیمنٹ، آٹو سیکٹر، فرٹیلائزرز اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ نتائج عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کےلیے ایک مثبت پیغام ہے، گزشتہ چند ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری ترجیح ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top