حکومت کا بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ


حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بجلی بلوں میں شامل 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا باضابطہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف آئندہ چند روز میں کریں گےاس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم وصول کی جاتی ہے۔

پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ بہتری لانے والا ملک بن گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریلیف گھریلو، کمرشل اور تمام کیٹیگریز کے صارفین کے لیے ہوگا، جس سے مہنگائی سے ستائے عوام کو کچھ سکون میسر آئے گا۔

عوام کو سالانہ تقریباً 16 ارب روپے کا ریلیف  ملے گا  اس حکومتی اقدام کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ اس سے بجلی بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top