حکومت نے گدھوں کی کھالوں سے متعلق پابندی ختم کر دی

حکومت نے گدھوں کی کھالوں سے متعلق پابندی ختم کر دی


اسلام آباد: حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے نئی پالیسی نافذ کر دی۔

وزارت تجارت کے مطابق کھالوں کی برآمد صرف گوادر فری زون سے کی جا سکے گی۔ اور کھالوں کی برآمد کی اجازت صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ سلاٹر ہاؤسز کو دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی کے 2015 کے فیصلے کو خارج کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس حملہ، صحافیوں کا ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

وزارت تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اور نئی پالیسی نافذ کر دی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top