حکومت سندھ کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ


حکومت سندھ نے تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت کیبنٹ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے مالی معاملات سمیت کے الیکٹرک کے واجبات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ ٹیکس ادا نہیں کر رہا، چیئرمین ایف بی آر

اجلاس میں دونوں صوبائی وزرا نے متفقہ طور پر اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں واقع لیبر ڈیپارٹمنٹ دفتر کے پانی اور بجلی کے واجبات کی مد میں رقم کی منظوری دی اور تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں دی گئی دیگر منظوریوں میں لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ ملازمین کی تنخواہوں کے واجبات کی منظوری، ملیر ریور برج بنانے کے لئے رقم کی منظوری، محکمہ زراعت کے واٹر کورسز بنانے کے لئے رقم کی منظوری سمیت بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے قانونی معاملات دیکھنے کے لئے چیف انجینئر بھرتی کرنے کے لئے منظوریاں دی گئیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top