جوڈیشل کمیشن اجلاس، سندھ، بلوچستان، پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس

جوڈیشل کمیشن اجلاس، سندھ، بلوچستان، پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس


چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری بارے فیصلہ کیا گیا۔

جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا جس کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے دی۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

26 ویں ترمیم پر فیصلہ پہلے کیا جائے ، جسٹس منصور علی شاہ کا جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اعتراض

ذرائع کے مطابق جو ڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کے نام کی منظوری دی۔جسٹس محمد جنید غفار کو مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جوڈیشل کمیشن نے ان کے نام کی منظوری دی۔

چیئرمین جو ڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری بارے اجلاس میں ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر تھے، اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام کی منظوری دی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top