گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو ہٹائے جانے پر کہا ہے کہ ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘۔
خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
Democracy is the best revenge ✌️
— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) October 8, 2025
واضح رہے ماضی میں دونوں کے درمیان لفظی جنگ جاری رہتی تھی،ایک موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس اراکین زیادہ ہو جاتے ہیں تو عدم اعتماد لانا انکا آئینی حق ہے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب میں گورنر و وزیر اعلیٰ سمیت دیگر سیاسی رہنما مل بیٹھے تھے۔
نامزد نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کون ہیں؟
تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام ،خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد ،پی پی ، ن لیگ کے ارکان اور رہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔